کتنے منٹ کی ورزش یادداشت کے لیے مفید ہے؟ نئے مطالعے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کو تجویز دیدی گئی

29  ستمبر‬‮  2018

ٹوکیو(سی ایم لنکس) ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ صرف چند منٹوں کی ہلکی ورزش بھی دماغ پر اثر انداز ہوکر یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور ساتھ ہی بہت سے فائدے حاصل ہوت ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ہماری یادداشت بے بھروسہ ہوتی جاتی ہے۔

لیکن اس وقت بھی اگر ورزش اور چہل قدمی کو شعار بنایا جائے تو اس سے معاملات کوذہن میں محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ عمررسیدگی کے ساتھ ساتھ دماغ کا ایک اہم حصہ ’یپوکیمپس‘ سب سے پہلے متاثر ہونا شروع ہوتا ہے۔ ہپوکیمپس سیکھنے اور یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الزائیمر کے مریضوں میں یہ ذیادہ متاثر ہوکر زندگی اجیرن بنادیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورزش اور اس کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے تحقیق ہورہی ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اِرون اور جاپان کی سوکابہ یونیورسٹی کے ماہرین نے ہلکی اور کم وقت کی ورزش کے یادداشت پر اثرات کو نوٹ کیا ہے۔ اس ضمن میں 36 صحتمند شرکا کو 10 منٹ تک ہلکی ورزش کرائی گی جس کے بعد فنکشنل ایم آرآئی کے ذریعے ان کے دماغ کا جائزہ لیا گیا۔معلوم ہوا کہ اس طرح نہ صرف ہپوکیمپس میں موجود یادداشت کے ایک اہم سے رابطے مضبوط ہوجاتے ہیں بلکہ حافظے کے سارے عمل میں شامل دماغی گوشے بھی متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد شرکا سے یادداشت کے بعض معیاری ٹیسٹ بھی لیے گئے جو بہت مثبت آئے۔ ثابت ہوا کہ ہلکی ورزش فوری طور پر یادداشت کے لیے ٹانک کا کردار ادا کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…