2 ہفتے میں توند میں نمایاں کمی لانا چاہتے ہیں؟

27  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ موٹاپے میں کمی لانے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟ تو پھر ہوسکتا ہے کہ آپ نے ایک مزیدار چیز کو نظرانداز کررکھا ہے جو کہ چربی گھلانے کے لیے زبردست مانی جاتی ہے۔ یہ چیز ہر جگہ باآسانی دستیاب ہے اور اس کے متعدد طبی فوائد بھی ہیں اور بیشتر اداکارائیں، مشہور کھلاڑی اور دیگر بھی ناریل کے پانی کو صحت بخش مشروب کے طور پر استعمال

کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہاں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال جسمانی وزن میں آسانی اور تیزی سے کمی سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ ناریل پانی کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے، درحقیقت یہ صرف 14 دن میں توند میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کم کیلوریز مشروب پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دیتا ہے، کھانے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا استعمال آپ کو زیادہ کھانے نہیں دے گا۔ جسمانی نمی برقرار رکھے ناریل کا پانی جسمانی توانائی کی بحالی اور جسم کے اندر سیال کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایتھلیٹس اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، جو کہ ورک آﺅٹ سے پہلے، درمیان اور بعد میں اسے پینے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ ہاضمے کے مسائل سے تحفظ اس میں موجود فائبر بدہضمی کی روک تھام کرتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے تو بچوں میں ہیضے کے مرض پر قابو پانے کے لیے بھی اس مشروب کے استعمال کا مشورہ دے رکھا ہے۔ بلڈ پریشر میں بہتری طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناریل کا پانی بلڈ پریشر پر نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ ہموار جلد اینٹی آکسائیڈنٹس کا اچھا ذریعہ ہونے کی وج ہسے ناریل کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کو نکال باہر کرتا ہے اور ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔ پینے کے علاوہ اسے روزانہ چہرے پر لگانا بھی فائدہ مند ہوتا ہے ۔

جو کہ جلد کو صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے۔ آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟ مزاج خوشگوار بنائے اس مشروب میں کئی اقسام کے وٹامنز موجود ہیں، ان میں سے بی کمپلکیکس وٹامنز ذہنی تناﺅ میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں اور مزاج کا چڑچڑا پن کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود مگنیشیم ڈپریشن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ عمر کے اثرات کو سست کرنا ناریل کا پانی ایک نباتاتی ہارمون

cytokinins کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے، یہ ہارمون نہ صرف خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے بلکہ عمر بڑھنے کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو بھی سست کرتا ہے۔اسی طرح اس کا استعمال کینسر جیسے مرض سے بچانے میں بھی ممکنہ طور پر مدد دیتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…