دماغ کو ہر عمر میں صحت مند رکھنے میں مددگار غذائیں

5  مئی‬‮  2018

نیویارک(سی ایم لنکس)سبزیاں، مچھلی، گریاں اور زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال دماغ کو ہر عمر میں صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال ایسے نقصان دہ اجزاء کو دماغ جمع ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم کردیتا ہے جو جان لیوا الزائمر امراض کا باعث بنتے ہیں۔

اس غذا کا 3 سال تک استعمال دماغی سرگرمیوں کو محفوظ بناتا ہے۔تحقیق کے مطابق طرز زندگی دماغی صحت پر اہم کردار ادا کرتا ہے، خصوصاً اوپر درج کی گئی غذا کی ورم کش خصوصیات دماغی شریانوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیتی۔محققین کا کہنا تھا کہ اس غذا کے استعمال 11 سو افراد کو 12 سال سے زائد عرصے تک کرایا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سے الزائمر کے خطرے کو ساڑھے 3 سال تک ٹالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سبزیوں، مچھلی، گریوں اور زیتون کے تیل کی غذا پر ٹکے رہتے ہیں، ان کا دماغ لمبے عرصے تک صحت مند رہتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔اس سے قبل کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹٰ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال نہ صرف جسم کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ دماغ کو بھی تیز بناتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز سبزیوں، نٹس، مچھلی، پھل اور زیتون کے تیل کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت کو متعدل استعمال دماغ کو تنزلی کا شکار نہیں ہونے دیتا یا یوں کہہ لیں کہ بھولنے کا مرض لاحق نہیں ہوتا۔اس تحقیق میں محققین نے 5 سال تک 40 ممالک میں 27 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا جن کی عمریں 55 سال یا اس سے زائد تھی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں ہم جو خوراک استعمال کرتے ہیں وہ دماغی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں غذا اور دماغی تنزلی کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق کے مطابق سبزیوں، پھلوں اور مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا دماغی افعال میں تنزلی کا خطرہ کم کردیتا ہے جبکہ یاداشت بھی بڑھاپے میں جوانی کی طرح تازہ دم رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…