خوبانی آپ کو بے حد پسند ہوگی مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جان بھی لے سکتی ہے ؟

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ پاک نے اس دنیا ئے آب و گِل میں بے شمار نعمتیں حضرت ِانسان کو عطا کی ہیں جن کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ کھانے کو بہت کچھ دیا ہی مگر اس سے بڑھ کر یہ کے دماغ میں عقل رکھ دی جس سے پتہ لگایا جا سکے کہ کیا چیز آپ کیلئے فائدہ مند ہے اور کیا چیز نقصان دہ ۔ قارئین ہم آپ کو ایسی ہی ایک چیز کے بارے میں بتانے

جا رہے ہیں جس نقصان یہ ہے کہ آپکی جان بھی جا سکتی ہے ۔ یہ ایک پھل ہے جس کا نام سب ہی جانتے ہیں ۔ یہ ہے خوبانی ۔یوں تو خوبانی انسانی صحت کیللئے بےحد فائدہ مند ہے تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بیج جنہیں ہمارے ہاں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے وہ انسانی جسم کیلئے بے حد نقصان دہ ہے ۔ تحقیق کے مطابق خوبانی کی گری میں ’امیگدالین‘ نامی مادہ پایا جاتا ہے، جو ’گیلوکوسیڈ سایا نوجن‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے۔ جب گری کو چبایا جاتا ہے تو یہ مادہ ہائیڈروجن سایا نائیڈ گیس کی صورت میں خارج ہوتا ہے ،جو انتہائی زہریلی ہوتی ہے، البتہ گری کو گرم کرنے سے، جیسا کہ کسی کھانے میں ڈال کر پکانے سے، اس کے زہریلے اثرات ختم ہوجاتے ہیں۔جبکہ برطانوی تحقیق کے مطابق یہ بیج اس قدر نقصان دہ ہیں کہ ایک ساتھ 30بیج کھانے سے آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…