اوباما انتظامیہ کا افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ میں شامل کرنے سے انکار، مگر کیوں؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

30  جنوری‬‮  2015

واشنگٹن: امریکی حکومت نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردی سے ملتے جلتے کام کرکے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ایک خطرناک تنظیم ہے لیکن  سب سے اہم یہ ہے کہ طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی جائے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے اس بیان کے بعد اوباما انتظایہ کو حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ امریکی تبصرہ نگاروں نے بھی اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں، بسوں اور مارکیٹوں میں بم دھماکے کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں دہشت گرد نہ کہا جانا مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں اور یہ تفریق حقیقت پسندی کے بجائے سیاسی لگ رہی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…