لاہور کو آخر کیسے بند کرایا جائیگا؟ عمران خان کی اہم حکمت عملی سامنے آگئی

14  دسمبر‬‮  2014

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی طرح لاہور کو بند کرنے کیلئے منظم حکمت عملی طے کر لی ہے۔

 عمران خان کے کھلاڑی سول سیکرٹریٹ، اور پنجاب اسمبلی سمیت اہم عمارات کے راستے سب سے پہلے بند کریں گے تاکہ سرکاری کام متاثر ہو جب کہ شہر کے داخلی راستوں کی بندش کے لیے بھی خصوصی پلان بنالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن صبح کے وقت سیکرٹریٹ پہنچیں گے تاکہ سول سیکرٹریٹ سمیت سرکاری دفاتر شدید متاثر ہو۔ جس کے بعد پی ٹی آئی ورکرز کا اگلا پراو ہوگا جی پی او چوک، جہاں وہ جمع ہوں گے جس کے بعد تیسرے مرحلے میں صبح نو بجے کے بعد پی ٹی آئی کارکن چیئرنگ کراس پہنچ کر روڈ مکمل بلاک کر کے اہم عمارات کو جانیوالے راستے بند کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سٹیج چیئرنگ کراس پر لگانے کا معاملہ زیرغور ہے جس کے بعد عمران خان کا شام پانچ بجے چیئرنگ کراس پر کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو حلقہ این اے 118 شاہدرہ اور این اے 125 بھٹہ چوک میں زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی داخلی راستے بند کرنے کے لیے شاہدرہ کو بلاک کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کرے گی۔

دوسری جانب شفقت محمود اور محمود الرشید لبرٹی گول چکر پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت بھی کریں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…