عامر خان امریکہ کے ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے دی

14  دسمبر‬‮  2014

لندن۔۔۔۔۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان امریکہ کے ڈیون الیگزینڈر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی باکسنگ کونسل کا سلور ویلٹر ویٹ اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہے ہیں۔امریکی ریاست نیوادا کے شہر لاس ویگاس میں سنیچر کی شب ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان نے پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی۔ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں ہونے والا یہ میچ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھا اور تمام ججوں نے متفقہ طور پر عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔یہ عامر خان کے کریئر کی30ویں فتح تھی جن میں سے 18 میں انھوں نے اپنے مد مقابل کو ناک آؤٹ کیا ہے۔انھیں اپنے کریئر میں صرف تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ ڈیون الیگزینڈر کے کریئر کی بھی تیسری شکست تھی۔ اس شکست سے قبل وہ اپنی 28 میں سے 26 فائٹس جیت چکے تھے۔فتح کے بعد 28 سالہ عامر خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے سخت محنت کی تھی ’میں جانتا تھا کہ مجھے آج ایک پیغام دینا ہے۔ میرا مقابلہ ایک سخت جان اور ماہر باکسر سے تھا لیکن یہ میری زندگی کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔‘
عامر خان پانچ مختلف ویٹ کلاس میں عالمی چیمپیئن باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کے خواہشمند ہیں
پانچ مختلف ویٹ کلاس میں عالمی چیمپیئن باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کی خواہش کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے دنیا کے بہترین باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کا حق حاصل کر لیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں واپس آئیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ میں اپنا یہ حق حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘ڈیون الیگزینڈر سے مقابلے سے قبل بھی عامر خان نے کہا تھا کہ وہ باکسنگ کے شائقین کو اپنے کھیل سے متاثر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان کے مے ویدر سے مقابلے کا مطالبہ کریں۔
’میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کے باکسنگ شائقین میرے اور فلوئیڈ کے مقابلے کا مطالبہ کریں۔‘انھوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ان سے یہ مطالبہ اس وقت چاہتا ہوں جب وہ دیکھیں کہ عامر خان کتنا اچھا باکسر ہے اور کہہ اٹھیں کہ اس کا مقابلہ تو مے ویدر سے ہونا چاہیے۔‘



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…