بھارت کو پھر شکست، ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن بھی حاصل نہ کر سکا

14  دسمبر‬‮  2014

بھوبنیشور۔۔۔۔ ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر بھوبنیشور میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بھارت کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کا صلہ اسے کھیل کے 18ویں منٹ میں اس وقت ملا جب ایڈی اوکینڈن نے گول کرکے آسٹریلیا کو 0۔1 کی برتری دلادی تاہم بھارت نے حریف ٹیم کی یہ برتری 42ویں منٹ میں ختم کردی اور للت اپادھے نے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا کر مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کردیا۔آسٹریلیا کو دوسرا گول کرنے کا موقع 52ویں منٹ میں ملا اور میٹ گوہڈس نے شاندار گول کرکے ایک بار پھر آسٹریلیا کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی، میچ کے آخری لمحات میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے ہاتھوں گزشتہ روز ہونے والی شکست کا بدلا آسٹریلوی کھلاڑیوں سے لینے کی کوشش کی اور بھارتی کھلاڑی کھیل کے دوران اپنی روایتی بدتمیزی پر اتر آئے تاہم میچ ریفری نے بیچ بچاؤ کرایا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…