بھارتیوں کو اپنی ہی سرزمین پر پاکستان کی جیت ہضم نہ ہوسکی۔ ایک نیا ڈرامہ شروع

13  دسمبر‬‮  2014

بھوبھنشور: پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست کیا  دی کہ بھارتیوں سمیت وہاں کے میڈیا کو بھی اپنی یہ ہار ہضم نہ ہوسکی اور اس نے شاہینوں کی فتح کو متنازع بنانے کی سر توڑ کوششیں شروع کردیں جس میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے بد تمیزی بھی کی گئی۔

بھارتی میدان میں ہزاروں تماشائیوں کے گرد جب شاہینوں کی شاندار کارکردگی کے بعد بھارتی سورماؤں کی ہار کا طبل بجا تو بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے تماشائیوں کو بھی سانپ سونگھ گیا اور جب پاکستانی کھلاڑی اپنی خوشی کا جشن منارہے تھے تب انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار انتہائی گرم جوشی سے کیا اور فٹبالرز کے اسٹائل میں اپنی ٹی شرٹس اتار کر میدان میں لہرائیں جس پر قومی ٹیم کے کوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کو منع کیا گیا لیکن شکست خوردہ بھارتیوں نے اس خوشی کو وجہ بنا کر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اوچھی حرکتیں شروع کردیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے کی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ویرٹ ڈائر نے پاکستانی ہاکی ٹیم مینجمنٹ سے بات کی جس پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے ان سے اس واقعہ پر معذرت بھی کی لیکن پاکستان کی جیت بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ کی طرح اٹھ رہی تھی جس کا اظہار بھارتی میڈیا نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کیا اور پاکستانی مینجمنٹ سے دوران پریس کانفرنس الٹے سیدھے سوالات شروع کردیئے اور بعض صحافیوں کی جانب سے انتہائی بدتمیز لہجہ بھی اختیار کیا گیا جس پر قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے احتجاجاً اس پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…