تحریک انصاف کے جلسے اور عمران خان پرانڈے اور ٹماٹر پھینکنے کا پلان؟

23  ‬‮نومبر‬‮  2014

گوجرانوالہ: پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کے دوران پارٹی قائدین پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں مشتعل افراد انہیں چھڑا کر لے گئے۔

گوجرانوالہ کی باغبان پورہ پولیس نے تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران قائدین اور شرکا پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کی شناخت عامر بٹ، بلال بٹ، عثمان بٹ اور شہباز بھٹی سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ پولیس نے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈے، ٹماٹر اور بوسیدہ جوتے برآمد کئے جن پر ’’رو عمران رو ‘‘ تحریر کیا گیا تھا تاہم بعد میں چند دیگر مشتعل افراد نے انہیں پولیس کی حراست سے چھڑا لیا اور اپنے ہمراہ برآمد کئے گئے انڈے اور ٹماٹر بھی لے گئے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ جو انڈے انہوں نے تحریک انصاف کے قائدین کے لئے لئے تھے مستقبل میں ان سے نکلنے والے چوزے انہیں ہی کھائیں گے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ضعیم قادری کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صبر کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ کہا جاتا ہے جہاں  قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے جبکہ 15 اگست کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اسی شہر میں حملہ ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…