عوام دو تہائی اکثریت دے دیں ،ملک کا نطام بدل دیں گے، طاہرالقادری

23  ‬‮نومبر‬‮  2014

بھکر۔۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کمزوروں اورطاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے اگر کراچی سے خیبر تک عوام دو تہائی اکثریت دے دیں تو وہ ملک کا نطام بدل دیں گے۔بھکرمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے نے پاکستانی عوام کے شعور کو بیدار کردیا اوراسی دھرنے نے ڈرے ہوئے لوگوں کو ہمت دی ہے، 90 دن کے دھرنے اور قربانیوں نے سوئے ہوئے کو جگادیا، ہم ان حکمرانوں کو للکار رہے ہیں جنہوں نے عوام کو حقوق نہیں دیئے، غریب دشمن اور کرپٹ حکمرانوں کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے غریبوں کی جنگ اس لئے لڑ رہے ہیں تاکہ اس سے اللہ تبارک تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہوں، اب پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے، اس جنگ کا پہلا امتحان دریا خان میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی بنیاد مصطفوی، فاروقی اور حسینی طرز پر رکھنا چاہتے ہیں۔ آج کے حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر کھا گئے، ، 65 برس اس ملک کے عوام حکمرانوں کے سامنے ڈر کر بیٹھے رہے، اس طرح انسان کو اپنا حق نہیں ملتا بلکہ طاقتوروں کے خلاف اٹھنا پڑتا ہے۔ ہم ضمنی انتخاب اس لئے لڑ رہے ہیں تاکہ لوگ برادریوں میں تقسیم نہ ہوں اور مظلوم اور مجبور عوام کو لڑنے کا سلیقہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی سے خیبر تک عوام دو تہائی اکثریت دے دیں تو وہ ملک کا نظام بدل دیں گے اگر ان کی حکومت آئی تو وڈیروں کے محل چھین کر ہر بے گھر کو گھر دیاجائے گا، ہر بے روزگار کو روزگار ملے گا اور انہیں بنیادی ضرورت کی چیزیں نصف قیمت پر ملیں گی



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…