پاکستان 2020تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنا لے گا،امریکی تھنک ٹینک کا دعوٰی

23  ‬‮نومبر‬‮  2014

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دے رہاہے اور 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنا لے گا۔امریکی تھنک ٹینک ’’کونسل آن فارن ریلیشن‘‘ نے پاکستان کیجوہری اثاثوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دے رہاہے اور 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنالے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں دنیا میں بہت سے ممالک اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں کمی کررہے ہیں وہیں ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور پاکستان دنیا میں نہایت تیزی کے ساتھ اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں اضافہ کررہا ہے۔کونسل آن فارن ریلیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک اس بات کو واضح نہیں کیا کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کن صورتوں میں کرے گا لیکن پاکستان کا یہ عمل اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ اس کے یہ ہتھیار ممکنہ بھارتی حملے سے اپنی سالمیت کو محفوظ بنانیاور مادروطن کی حفاظت کے لئے فوج کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے ہیں، دوسری جانب جوہری ہتھیاروں کی تیزی سے تیاری مبینہ طور پر اس امریکی پلان کے پیش نظر کیا گیا ہو جس کے مطابق امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے لئے حملہ بھی کرسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کے پاس 90 سے 110 کے درمیان جوہری ہتھیار موجود ہیں جس میں وہ دن بدن اضافہ کررہاہے جب کہ چین کے پاس 250 کے قریب جوہری ہتھیار ہیں جن میں چھوٹے، بڑے، اور درمیانے فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…