عازمین کیلئے خوشخبری، حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا گیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2023

کراچی(این این آئی)آئندہ سال حج کیلئے عازمین سے درخواستوں کی وصولی آج 27نومبرسے شروع ہوجائے گی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی، 2024 میں 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازہ ہوگی، خواتین پہلی مرتبہ بغیر محرم حج ادا کرسکیں گی۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، آئندہ سال کیلئے بینک کل سے حج درخواستیں وصول کریں گے، سرکاری اسکیم حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ برس تقریبا 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حج 2024 کیلئے اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا، اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی، اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کیلئے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر حج درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی ہے جبکہ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس میں مزید کمی کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی کردی، مزید بھی سستا کیا جائے گا۔ انہوں نے 2024 میں اسکردو سے بھی حج فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…