طویل عرصے بعد قومی اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ، ہمایوں سعید کو قومی اعزازملنے پر خلیل الرحمن قمر کا رد عمل

25  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد قومی اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ہے۔یوم پاکستان پرتمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز اداکار ہمایوں سعید، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ ریشم، اداکارہ سکینہ سموں، اداکارہ ریشم گلوکارہ ثریا خان

، گلوکار کرشن جی کے حصے میں آیا۔تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والے فنکاروں کو بہترین خدمات انجام دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مباکباد بھی دی گئیں۔ مبارکباد دینے والوں میں خلیل الرحمان قمر نے بھی اس بار اعزاز حاصل کرنے والے ہمایوں سعید کو اس کا اہل قرار دیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں لکھا کہ طویل عرصے بعد میں نے دیکھا کہ تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے ترقی اور کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ سول اعزاز حاصل کرنے پر ہمایوں سعید کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…