گوگل پر اداکار یاسر حسین کا نام سرچ کرنے پر سامنے آنے والی تفصیلات آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

28  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سرچ انجن کے الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل نےجہاں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو کنوارے افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے

طور پر پیش کیا تھا۔اب وہیں الگورتھم کی غلطی کے باعث ایسرا بلگچ کو یاسر حسین کی والدہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔یہ غلطی ممکنہ طور پر گوگل کے الگورتھم کی وجہ سے ہو رہی ہے جو یاسر حسین کے نام سرچ کرنے پر سرچ پیج کھلنے پر وکی پیڈیا کے سیکشن میں ایسرا بلگج کو ان کے والدین کے طور پر پیش کر رہا ہے۔تاہم اگر وکی پیڈیا کا پیج کھولا جائے تو اس میں ایسرا بلگچ کا کوئی ذکر نہیں اور اسی طرح اگر گوگل پر یاسر حسین کے والد کا نام تلاش کیا جائے تو بھی الگورتھم میں کوئی خرابی نہیں دکھائی دے رہی۔تاہم سرچ کے مین پیج پر یاسر حسین کے تعارفی سیکشن میں ایسرا بلگچ کو ان کے والدین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔انٹرنیٹ سرچ انجن کے ٹولز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر یہ غلطی اس لیے ہو رہی ہے، کیوں کہ یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یاسر حسین کی جانب سے ایسرا بلگچ کو پاکستانی برانڈز کے سفیر مقرر کئے جانے پر تنقید کیے جانے کی وجہ سے الگورتھم ترک اداکارہ کو ان کی والدہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…