ارتغرل کی حلیمہ سلطان نے خوبصورت نظر آنے کا راز بتا دیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2020

استنبول(این این آئی) پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ترکی ڈرامے ‘ارتغرل’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء  بلقیس نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی تصویر کے ساتھ ‘ہمیشہ خوبصورت’ نظر آنے کا راز، مختصر ترین الفاظ میں بتادیا ہے۔اپنی تصویر کے ساتھ

صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ”ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،” جو دراصل اْنیسویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے۔انہوں نے اس تصویر میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ تصویر کے ساتھ لکھے گئے قول کے ذریعے اسراء  بلقیس نے یہ یہی بتایا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے اور یہ کہ انسان جتنا زیادہ سادگی اختیار کرتا ہے، وہ خود کو اتنا ہی مکمل اور مطمئن محسوس کرتا ہے۔اسراء  بلقیس کے مداحوں نے بھی ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے۔ ایک پاکستانی مداح نے اردو میں ”بہت خوب” لکھ کر داد دی ہے۔واضح رہے کہ ڈراما اور شوبز میں مقبولیت کی حامل اسراء  بلقیس المعروف حلیمہ سلطان کے انسٹاگرام پر 49 لاکھ فالوورز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…