مسٹر بین‘ 66 برس کے ہوگئے،جانتے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کب کیا تھا؟

6  جنوری‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار روون ایٹکنسن مسٹر بین66 برس کے ہو گئے۔مسٹربین کے مشہور و معروف کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن 6 جنوری کو اپنی66 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 6جنوری 1955 کو انگلش کاؤنٹی درہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیرئیر کا آغازبی بی سی کے

ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل سے کیا تھا۔ریڈیو پروگرام سے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ‘ناٹ دی نائن او کلاک نیوز’ پیش کیا۔1990میں انہوں نے دی ہیلپ لیس مسٹر بین کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا ،انہوں نے مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز بھی پیش کیے۔1997 میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کر ڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی جس کا نام ہی ‘مسٹر بین ‘رکھا گیا جس کے بعد 2007 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم’مسٹر بین ہالی ڈے ‘ کے نام سے بنائی گئی۔1995 اور 1997کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز’دی تھن بلیو لائن ‘میں بھی جلوہ گر ہوئے جس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا، ان ٹیلی ویژن سیریز  میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا۔2003 میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ’’جونی انگلش‘‘ میں بھی کام کیا جس کا سیکوئل’جونی انگلش ری بورن’کے نام سے 7اکتوبر 2007کو ریلیز ہوا جب کہ انہوں نے فلم جونی انگلش3’میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 9نومبر 2012کو روون نے مشہور زمانہ ’مسٹربین‘ کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…