پوجا بھٹ کا سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم ’’نام‘‘ کا سیکوئل بنانے پر غور

9  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ پوجا بھٹ نے فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل کے بعد سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم ’نام‘ کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا۔دو دہائی تک اداکاری کی دنیا سے دور رہنے والی پوجا بھٹ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 1991ء میں

والد مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’سڑک‘ کا ایک بار پھر سنجے دت کے ساتھ سیکوئل بنانیجارہی ہیں جس میں اس بار اْن کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی ساتھ ہوں گی۔شائقین کی جانب سے پوجا بھٹ کے اعلان کو کافی مثبت انداز سے دیکھا گیا جس پر انہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ مداحوں کی خوشی ابھی اپنے عروج پر ہی تھی کہ اداکارہ نے ایک اور مشہور فلم کا سیکوئل بناکر نئے سال کو یادگار بنانے کی ٹھان لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بھٹ نے بتایا کہ فلم ’نام‘ اْن کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک فلم ہے جوکہ اْن کے والد کی ایک جادوئی تخلیق تھی جس کا اسکرپٹ ممتاز مصنف سلیم خان نے تحریر کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس فلم کا ری میک بنانے کی بہت جستجو ہے تاہم اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔واضح رہے کہ 1986ء میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نام‘ میں سنجے دت کے ساتھ کمار گورو، امریتا سنگھ اور پونم دھلن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…