منافع خورایل پی جی کمپنیاں اوگرا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب، ایل پی جی مہنگی ہو گئی

23  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)منافع خورایل پی جی کمپنیاں اوگرا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہوگئیں اور جمعہ کو اوگرا کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت ہونے کے بجائے کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 220روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی اجازت کے بغیریل پی جی کمپنیوں نے غیراعلانیہ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا جس کے سبب کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز لائنس کے صدر عمران فاروقی نے گزشتہ روز ہی اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہاگر حکومت نے یل پی جی کمپنیوں کی من مانیوں کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا توایل پی جی کی قیمت 230روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز لائنس کے صدر عمران فاروقی نے بتایا کہ ہم دوروز سے حکومت تک یہ بات پہنچا رہے ہیں کہ اوگرا منافع خور ایل پی جی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اگرا کے اعلان کردہ ریٹ سے زائد قیمت پر جو بھی کمپنی ایل پی جی فروخت کرے اس کا لائسنس کینسل کیا جائے اور اگر اگر ہماری بات پر عمل کیا جاتا تو آج ایل پی جی کی قیمت 220روپے تک نہ پہنچتی ۔

عمران فاروقی نے کہا کہ ایل پی جی کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ اگران کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر ایل پی جی عوام کو دستیاب ہوسکے اور حکومت کو بدنام کرنے کیلئے جوگیس مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائز منافع خوری کررہی ہیں اور اگر اوگراان کمپنیوں کی ناجائزمنافع خوری کے خلاف ایکشن لے اور ان میں سے کسی کمپنی کے لائسنس کو کینسل کرے توروک تھام ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…