سعودی عرب، قطر سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کیا نکلی؟اہم انکشافات

10  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آئی این پی)بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ہارون شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر سے یقین دہانی کے باوجود 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ عدم تحفظ کی شکار

بیورو کریسی کے ڈھانچے، سیاسی مداخلت، ناتجربے کار اور معلومات سے عاری افراد کی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے تعیناتی ہے، ہارون شریف نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عدم استحکام، افسر شاہی کی مزاحمت، سرمایہ کاری کے لیے بیرون ملک متعین سفیروں اور وزرا کی نامزدگیوں میں سیاسی مداخلت پر انہوں نے پروقار طریقے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ کچھ ٹیکنو کریٹس کو غیرمنصفانہ انداز میں عہدے سے بے دخل کرنے کے بعد ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا، پالیسیوں پر افسر شاہی کے اثرانداز ہونے کے باعث وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نہیں نبھا پائے، ہارون شریف کا کہنا تھا انہوں نے ملاقات میں وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ ان کی سربراہی کے بغیر دو طرفہ سرمایہ کاری کا موقع پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا، افسوس کہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…