موسم سرما میں انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا یا نہیں ؟ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا

14  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان پولٹری ایسوی ایشن نے کہا ہے کہ موسم سرما میں انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔ترجمان پاکستان پولٹری ایسوی ایشن معروف صدیقی نے بتایا کہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سے 50 لاکھ چوزہ ختم ہونے سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کورونا کے بعد شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی کھل گئے جس کی وجہ سے

طلب اور رسد میں فرق آیا اور انڈے، مرغی مہنگے ہوئے، تاہم آئندہ ماہ مرغی اور انڈے کی پیداوار میں اضافے سے قیمتوں میں کمی یا مستحکم رہ سکتی ہیں، موسم سرما میں انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔معروف صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ 80 لاکھ مرغیوں اور سالانہ 157 ارب انڈے کی پیداوار اور استعمال ہوتا ہے، لیکن گزشتہ دو سال سے فارمرز کو بدترین نقصان ہوا اور 60 فیصد مرغی کے فارم بند ہوگئے، فارمرز کم ہونے اور طلب بڑھنے کی وجہ سے انڈے اور مرغی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ترجمان پولٹری ایسوی ایشن نے کہا کہ پیداواری لاگت اورفیڈ مہنگی ہونے کی وجہ سے بھی مرغی اور انڈے مہنگے ہوئے ہیں، 50 کلو والی فیڈ کی بوری 2600 سے بڑھ کر 4000 روپے کی ہوگئی ہے، اگر فیڈ کی قیمت اور ٹیکسز میں کمی کی جائے تو مرغی اور انڈے کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارف کو ہوسکتا ہے، لیکن ابھی تک پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…