این ٹی ڈی سی عالمی تصفیے کے تحت ایرانی کمپنی سےکتنی بڑی رقم وصول کرے گیایرانی کمپنی نے ادائیگی نہ کی توبین الاقوامی ثالثی فیصلے پر عملدرآمد کیلئےکہاں رابطے کیا جائے گا ؟ جانئے

27  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پیرس میں موجود انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے فیصلے کے تحت رواں ہفتے ایرانی کمپنی کو 71 کروڑ 40 لاکھ روپے بمع سود ادائیگی کا نوٹس ارسال کریگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر ایرانی کمپنی نے ادائیگی نہ کی تو این ٹی ڈی سی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے بین الاقوامی ثالثی فیصلے پر

عملدرآمد کے لیے پاکستان میں عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔این ٹی ڈی سی کے لیگل افسر حمزہ خالد رندھاوا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے نوٹس تیار کرنا شروع کردیا ہے جو 71 کروڑ 40 لاکھ روپے بمع سود کی ادائیگی کے لیے ایرانی کمپنی کو ایک ہفتے میں بھجوادیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ اگر کمپنی ادائیگی میں ناکام رہی تو ہم آئی سی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔لیگل افسر نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں ایرانی کمپنی کے بیرونِ ملک کچھ اثاثوں کی شناخت بھی کی ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے بین الاقوامی تجارتی ثالثی میں ایرانی کمپنی کی جانب سے آئی سی سی کے قواعد کے تحت تشکیل شدہ ٹریبونل کے سامنے 2017 میں پیش کردہ معاملے پر اپنا فیصلہ 24 اپریل کو سنایا۔اپنے فیصلے میں ٹریبونل نے ایرانی کمپنی کے پیش کردہ تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے جولائی 2018 سے مکمل ادائیگی تک 7.925 فیصد سالانہ شرح سود کے ساتھ تقریباً 71 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کے این ٹی ڈی سی کے جوابی دعوؤں کو تسلیم کیا۔خیال رہے کہ یہ تنازع ایرانی کمپنی اور این ٹی ڈی سی کے درمیان رحیم یار خان میں 500 کلو واٹ کے سب اسٹیشن پر 500 کلو واٹ کے گدو ملتان تیسرے سرکٹ کے ڈیزائن، فراہمی، تنصیب، جانچ اور کمیشنگ کے لیے فروری 2011 میں ایک ٹھیکے پر ہوا تھا۔این ٹی ڈی سی نے ایرانی ٹھیکدار کی جانب سے مسلسل تاخیر کیے جانے پر یہ ٹھیکا ختم کردیا تھا اور ایک دوسرے ٹھیکیدار نے منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا تھا۔ایرانی کمپنی نے 2017 کے اوائل میں غیر ادا شدہ رقم اور نقصان کی مد میں 18 کروڑ روپے کے لیے ثالثی کا آغاز کیا تھا۔جس پر این ٹی ڈی سی نے اپنے دفاع کے ساتھ ایرانی کمپنی کی جانب سے تاخیر، دوسرے ٹھیکدار سے منصوبہ مکمل کروانے پر آنے والی لاگت اور دیگر معاملات پر جوابی دعوے پیش کردیے تھے۔چنانچہ این ٹی ڈی سی کے جوابی دعوؤں پر ٹریبونل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ ایرانی کمپنی منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار ہے اس لیے این ٹی ڈی سی کو ٹھیکا منسوخ کرنے کا اختیار تھا، جس کے مطابق ٹریوبنل نے ایرانی کمپنی کو این ٹی ڈی سی کو 71 کروڑ 40 لاکھ روپے ادائیگی کی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…