سعودی عرب کے 77ہزارسیاحتی ویزوں کا اجراء کون سا ملک پہلے نمبر پر رہا؟جانئے

3  ‬‮نومبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت خارجہ نے 77000سے زیادہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنیوالوں میں چین پہلے نمبر پر ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب کے سیاحتی ویزوں کے حصول میں چین سر فہرست رہا۔

تقریباً 18 ہزار چینی سیاحوں نے سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کئے۔ اس کے بعد برطانیہ کے 17 ہزارشہریوں نے سیاحتی ویزے حاصل کئے۔چین اور برطانیہ اکتوبر میں سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والے کل سیاحوں کا 46 فی صد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایاکہ 8926 سیاحوں نے سعودی عرب کی سیاحت کے لیے ویزے لیے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا ، کینیڈا ، قازقستان ، جرمنی اور آسٹریلیا سے بھی بڑی تعداد میں لوگ سعودی عرب کی سیر کے لیے آئے۔سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار سیاحتی ویزا جاری کرنے کے 33 دن بعد یہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ ویزا میں 49 ممالک کے شہری شامل ہیں جن کو سعودی عرب میں سیاحت کے لیے میں داخل ہونے کے لیے مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ان ملکوں میں یورپ ، آسٹریا ، بیلجیم ، چیک جمہوریہ ، ڈنمارک ، ایسٹونیا ، فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، یونان ، ہنگری ، آئس لینڈ ، اٹلی ، لٹویا ، لیچینسٹین ، لیتھوانیا ، پولینڈ ،پرتگال، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، آئرلینڈ ، موناکو ، انڈورا ، روس ، مونٹیرو ، سان مارینو ، یوکرین ، انگلینڈ ، بلغاریہ ، رومانیہ ، کروشیا ، قبرص ، اور ایشیا کے 7 ممالک برونائی ، جاپان ، سنگاپور ، ملائیشیا ، جنوبی کوریا، قازقستان اور چین اور شمالی امریکا میں دو ریاستوں، امریکا اور کینیڈا ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…