پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

19  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔ایف بی آر نے واہگہ ،طورخم اور چمن باڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اتھارٹی کے قیام اور آپریشنلائزیشن کیلئے مشاورتی فرمز اورکنسلٹنٹس سے درخواستیں طلب کی تھیں جن میں 2جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیاہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اورسہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔بین الاقوامی اورٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں میں پیچیدہ بارڈر کراسنگ ، کسٹم طریق کار اوربندرگاہوں پر موجود ناکافی فزیکل انفراسٹرکچر سہولیات شامل ہیں ۔ ان رکاوٹوں پرقابوں پانے کیلئے حکومت پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے طورخم ،چمن اورواہگہ کے تین بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر کے لئے قرض حاصل کیا ہے ۔ سرحدی پوائنٹس پر مختلف ایجنسیوں کے زیرانتظام سہولیات کی نگرانی اور دیگر اندرونی خشک بندرگاہوں پر سامان اورلوگوں کی سرحد کی دونوں جانب آمدو رفت کی مربوط نگرانی کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی اس کا کردار بین الاقوامی سرحدوں سے سامان ،لوگوں اور گاڑیوں کی موثر اوربروقت آمدو رفت کو یقینی بنانا ہوگا ۔ جس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹکس سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…