سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلیاں لاناہوں گی ، ہارون شریف

3  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہاہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلیاں لاناہوں گی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،زرعی شعبے،متبادل توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ترجیحات میں ہیںخرواں سال کے آخر تک پاکستان کاروباری آسانیوں میں بہتر نمبر پر آجائیگا۔جمعہ کوہارون شریف نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نجی شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ17ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری ڈھائی سے3ارب ڈالرکے درمیان رکی ہوئی تھی ،3سے4نئے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،زرعی شعبے،متبادل توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ترجیحات میں ہیں،کمپنی کو رجسٹرڈ کرنے میں اب صرف چار گھنٹے لگتے ہیں،گزشتہ آٹھ ماہ میں آٹھ ہزار نئی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں،دو سال میں پانچ اقتصادی زونز بنائے جائیں گے،سائوتھ ایشیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے آسان ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کمرشل تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ، غیر ملکی سرمایہ کاری ک فروغ کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،کمرشل تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،پاکستان نے سرمایہ کاری بورڈ کی از سر نو تشکیل کی ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوانین میں بھی تبدیلیاں لاناہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،کاروباری آسانیاں لانے کے ساتھ ،کاروباری لاگت کم کرنا ہوں گی ،اس سال کے آخر تک پاکستان کاروباری آسانیوں میں بہتر نمبر پر آجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…