پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے خیبرپختونخواکو کیا پیشکش کی؟تفصیلات سامنے آگئیں

3  جنوری‬‮  2017

پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر توانائی و برقیات اور تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ۔اگلے سواسال میں 12سومیگاواٹ کے کئی منصوبے شروع کر دئیے جائیں گے جس سے صوبے کی معیشت کو استحکام ملے گا اور صوبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چینی سرمایہ کاروں نے 1700میگاواٹ کے توانائی منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔وہ منگل کو پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئر نعیم خان، پیڈو چیف اکبر ایوب، پیسکو چیف انوارلحق یوسفزئی ،سینیٹر نعمان وزیر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔668میگاواٹ کے 6منصوبے حال ہی میں مشتہر کئے گئے ہیں جن میں 32کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے صوبے میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی اور یہ منصوبے آئندہ ما ہ تک نجی شعبے کو دے دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 35میگاواٹ کے 356منی مائیکرو منصوبوں پربھی تیزی سے کام جاری ہے جن سے 10لاکھ لوگ مستفید ہونگے اور ان منصوبوں میں سے تقریبا120سے زائد مکمل کر لئے گئے ہیں اور رواں سال کے آخر تک یہ تمام منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت توانائی کے تمام منصوبے مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کرے گی جن سے عوام براہ راست مستفید ہوں گے ۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ توانائی کے شعبے میں اتنے بڑے پیمانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ہزاروں میگاواٹ کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور کئی تکمیل کی آخری مراحل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…