ایگزیکٹوالائونس یاپھرکرپشن کی اجازت دو،وزیراعظم کےنام نامعلوم خط

26  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے ان لینڈ ریوینو سروس (آئی آر ایس) آفیسر کے نامعلوم خط میں وزیراعظم سے ایگزیکٹو الائونس کے اجراء کی استدعا یا بصورت دیگر کرپشن کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے تاکہ وہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دبائو کا مقابلہ کرسکے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے و الے اس خط میں مذکورہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی آر ایس افسر کا ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشن سے ہے۔ تاہم ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے اس خط کی تصدیق نہیں کی ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق  خط میں اس افسر نے خبردار کیا ہے کہ وہ 31؍ مارچ تک ایماندار رہے گا اور یہ مدت گزرنے پر وہ بھی کرپشن کرنے لگے گا۔ خط میں وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت کے اس کما کردینے والے ادارے کو پریشانیوں اور مصائب سے بچالیں۔ اس نے اپنی ایک لاکھ 22؍ ہزار 922؍ روپے ماہانہ تنخواہ سے اخراجات کی تفصیل کا تخمینہ بھی دیا ہے۔ اس پر خط نویس کا نام درج نہیں ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ کسی گریڈ 17؍ کے نوجوان افسر کا تحریر کردہ ہوسکتا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بھی یہ خط پڑھا ہے لیکن وہ اس خط کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…