وزیر اعظم اور نوازشریف کا اسحق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق وزارت خزانہ کا عہد ہ کب سنبھالیں گے ، تفصیلات سامنے آگئیں

24  ستمبر‬‮  2022

لندن(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں سابق وزیر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق کیا ہے ، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد نیویارک سے لندن پہنچے

جہاں انہوںنے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی ، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔لیگی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وطن واپسی بارے اپنے پلان بارے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی اور سینیٹ حلف کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، معیشت کو کیسے سنبھالا دیا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی

جس میں اسحاق ڈار اور حسن نواز بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…