نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری

18  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ۔ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ

رورل گیسی فکیشن پروگرا م میں حکومت پنجاب ایل این جی ایزی پرائیویٹ کی معاونت کرے گی۔گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا۔ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ یاسر حامد نے کہا کہ دیہات میں گیس کی فراہمی سے درختوں کی کٹائی اورلکڑیاں جلانے کا سدباب ہوگا۔کوکنگ کے دوران ایل این جی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر مضر صحت اثرات نہیں ہوں گے۔ایل این جی گیس گرڈ کے ذریعے گھروں میں کوکنگ کیلئے گیس میسر ہوگی۔ملاقات میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی،ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر)عمر اعجازاورجی ایم آپریشنز فہدحمیداورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی رات گئے تک چہلم حضرت امام حسین پر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے عزا داروں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا خود جائزہ لیااورجلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے ۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی رات گئے تک متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی شبانہ روز محنت سے پنجاب بھر میں امن رہا۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…