ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما کی پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی دھمکی

21  اگست‬‮  2022

کراچی(این این آئی)این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے دورے کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جمال صدیقی نے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے245 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران

تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما اور پی ایس 106 سے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے بھی حلقے کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما جمال صدیقی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں اور کارکنان کے ہمراہ پریذائیڈنگ افسر کا پوچھتے ہیں کہ پریذائیڈنگ افسر کہاں بیٹھتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان جمال صدیقی کو پریذائیڈنگ افسر کے کمرے کی طرف اشارہ کرکے بتارہے ہیں کہ وہ یہاں بیٹھا ہے۔ جس پر جمال صدیقی با آواز بلند کہتے ہیں دیکھنا ابھی پریذائیڈنگ افسر کو چماٹ مارتا ہوں۔جمال صدیقی کے ساتھ محمود مولوی اور عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہیں اور ان کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔اتوارکو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر سیاسی جماعت کے سربراہ کی طرف سے لگائے گئے الزام پر الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے شدید تردید کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں چیف الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہاکہ

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پریزائیڈنگ آفیسرز لگانے کا بیان سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پریزائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہیں، اور ان کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شہباز حکومت چلانے کیلئے کراچی کو ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے پاس

گرودی رکھ دیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پریزائیڈنگ آفیسر بنا دیا گیا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کردیا، پولیس والے مہاجرماں بہنوں سے بدتمیزیاں کر رہے ہیں، نومبر میں اہم فیصلے ہونے ہیں،اس لئے کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ پی ایس پی سربراہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والوں کا ہنی مون ٹائم نومبر تک ہے، ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو اٹھوا رہی ہے۔ ہم مطالبے کرتے ہیں کہ فی الفور ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔مصطفی کمال کے مطابق ابھی فیصلے کر کے شہر کو ایم کیو ایم اور پی پی سے آزاد کرایا جائے۔ دسمبر میں شدید سردی پڑیگی،اچھل کود کرنے والے ساکت ہوجائیں گے۔ ہم اخلاقی طور پر یہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…