عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسئلہ ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے

27  جون‬‮  2022

کہوٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان سمیت تنظیمی عہدیداروں اور علاقے بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔جنرل ر  ظہیر الاسلام راجہ نے نامز د

امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام  راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان،سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی، بریگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ، سابق چیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ،تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ سابق صدر راجہ خورشید ستی ،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ،راجہ الطاف حسین،کرنل(ر) راجہ سعید جنجوعہ ،کرنل(ر) راجہ ارشد جنجوعہ ، میجر ر شہریار جنجوعہ،راجہ شاہد علی جنجوعہ تھوہا راجگان ،سابق ڈپٹی سیکرٹری ضلع پنڈی راجہ ارشد،سابق صدردکھالی چوھدری واحدآف پیکاں ، راجہ عاطف ایڈوکیٹ،راجہ عمران ستا ر جنجوعہ ،تحصیل صدر یوتھ ونگ ناصر نزیر ستی،سکندر ستی پنجاڑ ،عبدالسلام عباسی، سابق صدر یو سی لہڑی راجہ عمران، تظرف حسین ستی،صدر یو سی نارہ عبدالغفور مرزا، سابق صدر یو سی نڑھ افتخار ستی، عدیل افضل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل ظہیر الاسلام راجہ نے کہا کہ کرنل محمد شبیر کو جو ٹکٹ ملا ہے یہ ہم سب پر ذمہ داری ہے ہم کرنل شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کریں تاکہ ہم یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسلہ ہے اور آج مٹور کی غیور برادریوں نے فیصلہ کر دیا کہ کرنل شبیر اعوان کی جیت کو یقینی بنایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…