چین نے امداد فوج کے کہنے پردی ، شہبازشریف کو100روپے نہیں ملتے،شیخ رشید

25  جون‬‮  2022

راولپنڈی، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔

جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے۔ غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمینی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر علوی کی غیر جانبدار رویہ پر گہری تشویش ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں،عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا۔

شیری رحمن نے کہاکہ اب صدر علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں، وہ ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کی خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں۔ انہوں ںے کہاکہ ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدر صاحب علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔

شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر غیر جمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے وقت کیا صدر علوی اللہ تعالی کو جوابدہ نہیں تھے؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ صدر علوی کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…