پرویز الٰہی میرے سے اچھا پنجاب چلا سکیں گے، عثمان بزدار

3  اپریل‬‮  2022

لاہور(این این آئی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا اور گورنر پنجاب نے اسے قبول کیا، صحافیو ں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں

اور اس کے لئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی،کسی نے بھی زیادتی کی ہو گئی تواس کا ازالہ ہوگا،مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے،پرویز الٰہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں تسلسل برقرار رہے گا۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔پرویز الٰہی کو پارٹی نے نامزد کیا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے چوہدری پرویز الٰہی تجربہ کار آدمی ہیں میرے سے بہتر معاملات چلا سکتے ہیں، وہ وزیر اعلی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ سرپرائز دینگے،یہ تو جب میدان لگے گا تب دیکھیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے کہا کہ کوئی سرائیکی شعر ہی سنا دیں جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ ابھی تو یاد نہیں آرہا لیکن پھر کبھی ملاقات میں سنا ؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…