اسرائیل کا خلیج میں بحرین کے ساتھ پہلا دفاعی سمجھوتا طے پا گیا

4  فروری‬‮  2022

منامہ(این این آئی)اسرائیل اوربحرین کے درمیان ایک دفاعی سمجھوتاطے پا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع بینی گینزکے بحرین کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پراس سمجھوتے پر دست خط کیے گئے ۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سمجھوتا دونوں ملکوں کے درمیان

دوطرفہ تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائے گا۔اس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس،(دفاعی سازوسامان کی)خریداری اور مشترکہ فوجی تربیت میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔بینی گینز نے کہا کہ امن معاہدے پردست خط کے صرف ایک سال کے بعد ہم نے ایک اہم دفاعی سمجھوتا طے کیا ہے۔اس سے دونوں ممالک کی سلامتی اورخطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔انھوں نے بحرین میں قائم امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے صدردفتر کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سمندری اورفضائی خطراتکا مقابلہ کرنے کے لیے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ گہرے تعاون پرزوردیا تھا۔بینی گینزنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بڑھتے ہوئے سمندری اور فضائی خطرات کے پس منظرمیں ہمارا آہنی خود کا حامل تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ہم نے اپنے علاقائی شراکت داروں کی خودمختاری کے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے میں امن واستحکام کے تحفظ میں متحدرہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع نے گائیڈڈ میزائل سے لیس یوایس ایس کول کوبھی ملاحظہ کیا جو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کے دفاع میں مدد کے لیے ابوظبی جانے کوتیار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…