سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم

24  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیاہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں کھیل کے میدان پر کے ڈی اے آفیسراسپورٹس کمپلیکس بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے استفسار کیاکہ کھیل کے میدان پر ذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایاجاسکتاہے؟ جس پر درخواست گزارانورعلی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں ایس ٹی 25 بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا،کھیل کے میدان پر کے ڈی اے نے اپنا آفیسراسپورٹس کمپلیکس بنالیا۔درخواست میں کہا گیاہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ ہدایت پرکمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں، استدعا ہے کھیل کے میدان کو عوام الناس کے لیے کھولاجائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کھیل کے میدان پرذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایا جاسکتا ہے؟۔سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کے تحت کھیل کے میدان کو بحال کیا جائے اور پارک کو صرف پارک کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…