پھیپھڑوں کے کینسر سے اموات کی شرح میں کمی

13  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت تشخیص سے اموات کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کینسر سے شرح اموات میں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1991 سے 2019 تک کینسر سے ہونے والی اموات میں 32 فیصد نمایاں کمی دیکھی گئی، اس دورانیے میں رپورٹ ہونے والے ایک لاکھ کیسز میں سے صرف 146 مریضوں کی اموات ہوئیں، جبکہ اس سے قبل ایک لاکھ میں سے اوسطا 146 اموات ہوتی تھیں۔ماہرین نے شرح اموات میں کمی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ کینسر سینر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیپ شریگ نے کہا کہ امریکا میں 2015 سے 2019 کے درمیان اموات میں پانچ فیصد جبکہ عالمی سطح پر دو فیصد کمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کی وجہ سے مثبت پیشرفت ممکن ہوئی۔ ڈاکٹر ڈیپ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہمیں تمباکو نوشی کے خطرات اور ہلاکت خیزی کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کرنا پڑے گا، اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں نمایاں حد تک کمی ہوجائے گی۔کینسر سوسائٹی کے مطابق

موذی مرض کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 35 لاکھ اموات ہوچکی ہیں جبکہ پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں کی اموات کم ہوئیں۔امریکن کینسر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پھیپھڑوں کے کینسر کے 19 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 6 لاکھ 9 ہزار مریضوں کی اموات ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ان اموات کو اوسطا دیکھا جائے تو یومیہ 350 مریضوں دنیا سے گزر گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…