جاپانی کمپنی نے مریض اورضعیف افراد کیلئے ”نرس روبوٹ“ تیار کرلیا

8  اگست‬‮  2015

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی کمپنی نےایک ایسا روبوٹ تیارکیا ہے جسے روبوٹ نرس کہا جاسکتا ہے جوبوڑھے اور بیمارافراد کو پانی دوائیں اورٹی وی کا ریموٹ بھی پیش کرسکتا ہے۔جاپانی کمپنی نے انسانی مددگارروبوٹ (ہیومن سپورٹ روبوٹ) پروگرام کے تحت اسے تیار کیا ہے جس پر ایک مشینی بازو نصب ہے جب کہ روبوٹ میں ہلکی اورحساس اشیا اٹھانے کے لیے سکشن کپ بھی لگایا گیا ہے جو کاغذ کی ایک شیٹ بھی اٹھا سکتا ہے۔اس جدید روبوٹ پر ایک ٹیڈی بیئر (بھالو) کی شکل لگی ہے اور اسی مناسبت سے اسے ”روبو بیئر“ کا نام دیا گیا ہے، 140 کلووزنی یہ روبوٹ 80 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے، اسے خاص طورپر کمرکے درد میں مبتلا اور کمزور افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو جھک کر اشیا اٹھانے سے معذور ہوتے ہیں۔جاپانی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ پر کئی کیمرے لگے ہیں اور اسے دور بیٹھ کر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کے چہرے پر ایک اسکرین ہے جو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ روبوٹ کی انگلیوں پر ربڑ اور ابھار ہیں جو اس کی گرفت کو نرم اور مضبوط بناتے ہیں جس سے یہ دوائیں ، کھانا اور پانی کی بوتلیں اٹھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ جاپان کی ایک بڑی آبادی عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے اسی لیے ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ روبوٹ ایسے ضعیف العمر افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…