عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں 9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1788ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2500روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ24ہزار100روپے کا ہو گیا

اسی طرح 2144روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار396روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن بھی مندی کی زد میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس مزید500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44900پوائنٹس سے گھٹ کر44300پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری مندی سے71.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے مستقل طور پر قرض لینے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پر مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہو گئے،غیر ملکی قرضوں میں اضافے اور کم ٹیکس محصولات پر وفاقی دارالحکومت کے تبصروں سے قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھنے کے اندیشہ پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر رہ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 584.82پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس44948.52 پوائنٹس سے کم ہو کر 44363.70 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح255.96پوائنٹس کی کمی سے

کے ایس ای30انڈیکس 17379.98 پوائنٹس سے گھٹ کر 17124.02 پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30812.18 پوائنٹس سے کم ہو کر 30462.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 87 ارب 85 کروڑ 48 لاکھ 78 ہزار 71 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں

سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب 15 ارب 35 کروڑ 89 لاکھ 94 ہزار 116 روپے سے کم ہو کر 76 کھرب 27 ارب 50 کروڑ 41 لاکھ 16 ہزار 44 روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو12ارب روپے مالیت کے 31 کروڑ 3 لاکھ 88 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 9 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ 46

لاکھ 8 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے76کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 245 میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 65 لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام 2 کروڑ 46 لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز 2 کروڑ 40 لاکھ، ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1 کروڑ 54 لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1 کروڑ 47 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاکے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے بھا میں 64.00روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1139.00 روپے ہو گئی اسی طرح 38.13 روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر 546.60روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 9500.00روپے پر آ گئی جبکہ 65.05روپے کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت 892.95روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…