پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ,مزیدنئے کھلاڑیوں کوموقع فراہم کرینگے شاہد آفریدی

2  اگست‬‮  2015

کولمبو(نیوزڈیسک) ٹوئنٹی20 کے کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے، زمبابوے میں مزید نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے عماد وسیم اورانور علی نے اچھی اننگز کھیلی مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 173 قابل حصول ہدف تھا مگر شروع ہونے ہم گھبرا گئے، آغاز میں اچھا نہیں کھیل پائے، عماد وسیم اور انور علی نے اچھی اننگز کھیلی، مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میں بولنگ میں اچھا پرفارم نہ کرپاؤں تو بطور کپتان بیٹنگ کیلئے میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے میرے پاس اس وقت بہترین ٹیم موجود ہے، ہماری اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جس میں دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، یہ کامیابی ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، سری لنکن ٹیم میں اب مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا موجود نہیں مگر لسیتھ مالنگا نوجوان سائیڈ کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جتنا یہ زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی بہتر ہوں گے۔اس موقع پر انھوں نے شاندار میزبانی پر سری لنکن بورڈ اور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…