الطاف حسین کیخلاف بڑا اقدام، فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

24  جولائی  2015

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل آفتاب ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج اور ملک مخالف تقاریر کیں لیکن وزارت داخلہ و خارجہ سمیت وزارت اطلاعات نے کوئی ایکشن نہیں لیا حالانکہ یہ اقدام غداری کے زمرہ میں آتا ہے۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ الطاف حسین کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس کی سماعت لارجربینچ کرے گا ۔فاضل جج نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک کو بھجوا دی جبکہ وزارت داخلہ ،خارجہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…