فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کیلئے ویزے کی درخواست جمع کرا دی

17  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دوائوں کی زیادہ ضرورت

ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دے رہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے،ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے، فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کا فیصلہ وہاں پہنچ کراور صورتحال کے مطابق کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…