حکومت کا سوئس کیسز کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وفاقی حکومت نے سوئس کیسز کی تحقیقات کروانے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کے 2 سابق چیئرمین اور افسران کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق2011 سے 2017 کے دوران نیب کے چیئرمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف

تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کا بینہ کی جانب سے نیب کا 2011 سے 2017 کا دور تاریک ترین قرار دیا گیا، نیب افسران نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے تندہی سے سوئس کیسز بند کروانے میں کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کروائے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی ۔ ایڈوائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرتے ہوئے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئل مارکیٹنگ

کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے اوربحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…