پی ڈی ایم نے چیئرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں چیئرمین

اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا جس کے بعد ن لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی نے ان کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزدکرنے کی حمایت کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…