گنتی کے عمل کے دوران یوسف رضا گیلانی مسلسل پانی مانگتے رہے،گنتی کے دوران نوید قمر اور عطاء اللہ تارڑ کیا کام کرتے رہے

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم)کے اسلام آباد کے جنرل نشست پر امیدوار سید یوسف رضا گیلانی گنتی کے عمل کے دوران قومی اسمبلی کے سارجنٹس سے پانی مانگتے رہے،قومی اسمبلی ہال کے تمام دروازوں کو گنتی کے عمل کے دوران مکمل لاک کرنے کی وجہ سے سید یوسف

رضا گیلانی تک پانی پہنچانے میں مشکلات کا سامنا رہا، سارجنٹس نے بعد ازاں پریس گیلری کے ذریعے سید یوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ تک پانی پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی اسلام آباد کی جنرل نشست اور ٹیکنوکریٹ کے انتخابات کے بعد گنتی کے عمل کے دوران پی ٹی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ مسلسل محوِ گفتگو رہے، دونوں امیدواروں کے الیکشن ایجنٹ ہر لمحہ دونوں امیدواروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے، پورے گنتی کے عمل کے دوران سید یوسف رضا گیلانی کے ایجنٹس سید نوید قمر اور عطاء اللہ تارڑ کے چہرے پر مسلسل مسکراہٹ رہی، ووٹوں کی گنتی میں برتری کے بعد حتمی اعلان سے قبل سید نوید قمر اور عطاء اللہ تارڑ نے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیںجس پر حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے بھی اپنی نشست سے اٹھ کر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی،ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران سید یوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ شیخ دونوں اپنی نشستوں سے اٹھ کر قومی اسمبلی ہال میں آخری نشست تک ٹہلتے رہے، دونوں امیدوار تقریباً پندرہ سے بیس منٹ تک ٹہلتے رہے اور مسلسل محوِ گفتگو رہے۔ دریں اثناء یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی اور دیگر

اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے قومی اسمبلی کے احاطہ میں رضا گیلانی کے حق میں نعرے بازی کی، قومی اسمبلی سے باہر نکلنے والے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو اپوزیشن کے رہنماؤں نے گھیر لیا، کارکنوں نے گو عمران گو کے نعرے بازی کی، سینیٹر فیصل جاوید کو اپنی گاڑی میں بیٹھنے کیلئے قومی اسمبلی کی مرکزی گیٹ تک دوڑتے ہوئے آنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…