الیکشن کمیشن نے کٹھ پتلی حکمران اتحاد کے فرار کا آخری راستہ بھی بند کر دیا، حیران کن دعویٰ 

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما  سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کٹھ پتلی حکمران اتحاد کے فرار کا آخری راستہ بھی بند کر دیا ،سپریم کورٹ کی رائے کی من مانی تشریح کرنے والے اب منہ چھپا کر روئیں گے،عمران خان سلیکٹڈ ہیں

اس لئے سینیٹ میں الیکشن کی جگہ سلیکشن چاہتے تھے سپریم کورٹ سے نامراد لوٹنے کے بعد الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی  ۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالا گیا کی اگر قابل شناخت ووٹ کے ذریعے انتخابات نہ ہوئے تو توہین عدالت ہوگی،ایک آئینی ادارے کے کام میں مسلسل مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی ،الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت اور کٹھ پتلی راج کو شکست ہوئی ہے، ہر محاذ کی طرح اب سینیٹ کے انتخابات کے محاذ پر بھی عمران خان کو شکست ہوگی ،انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت قوم کیلئے ہائبرڈ نظام سے نجات کا راستہ فراہم کرے گی ،چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی مدبرانہ قیادت نے قوم کو نجات کی منزل کے قریب پہنچا دیا ہے،پی ڈی ایم کی قیادت کے اتحاد سے قوم کو جلد حقیقی جمہوریت کی بحالی کی نوید ملے گی ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…