گوادراسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کرانے کا اعلان

22  فروری‬‮  2021

گوادر(آن لائن)گوادر میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کرانے کا اعلان،معروف ٹی وی اینکر اور گلوکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل6)کے بعد 25 مارچ کو گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کرایا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ہم نے سپر کپ کا میچ کرایا جس میں پاکستان کرکٹ بور)(پی سی بی)کے سی ای او بھی کھیلے اور وہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ میری کوشش تھی کہ پی ایس ایل چھ کا کوئی میچ گوادر میں کرایا جائے تاہم یہ گرانڈ ابھی آئی سی سی کے کچھ قوانین کے مطابق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان حکومت کو باقاعدہ طور پر میچ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا۔وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد پی ایس ایل 6 کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔کراچی آمد کے بعد جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔ گوادر میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کرانے کا اعلان،معروف ٹی وی اینکر اور گلوکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل6)کے بعد 25 مارچ کو گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…