زرعی ملک ہونے کے باوجود ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد  کی گندم درآمد، پہلی ششماہی میں درآمد اشیا کی تفصیلات سامنے آگئیں

19  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)رواں سال کی پہلی ششماہی( جولائی تا دسمبر) کے دوران درآمد کی جانیوالی اشیا کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،زرعی ملک ہونے کے باوجود ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمدکی گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2020 سے دسمبر2020 تک پاکستان نے 46 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے

پہلے 6 ماہ کے دوران 1لاکھ 30 ہزار میڑک ٹن چائے درآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 35 ارب 80 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 97 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، یعنی سالانہ بنیاد پر 31 فیصد سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان نے 42 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2020-21 کے 6 ماہ کے دوران 7 ارب 94 کروڑ روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر رواں سال جولائی سے دسمبر تک 163فیصد زائد مالیت کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 3 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 14 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 24 لاکھ 89 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی جا چکی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمد کی جاچکی ہے۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 5 لاکھ 68 ہزار 200 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی جاچکی ہیں، رواں سال 6 ماہ کے دوران 47 ارب روپے کی دالیں درآمد کی جاچکی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 22 فیصد زائد کی دالیں درآمد کی جا چکی۔رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران ایک کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے جاچکے۔گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے مقابلے میں 59 فیصد زائد موبائل درآمد کئے گئے۔رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے کی مالیت کا 72 کلو سونا درآمد کیا گیا۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 6 کھرب93 کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی، گزشہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں0اعشاریہ01 فیصد کم مشینری درآمد کی گئی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…