آئے روز بڑھتی قیمتیں، یوٹیلیٹی سٹورز کا بورڈ تحلیل، چیئرمین اور ڈائریکٹرز فارغ

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ ڈویژن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹوز کارپوریشن کے بورڈ کی تحلیل پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔عارضی طور پر نیا بورڈ تشکیل دیتے ہوئے اس بورڈ کے چیئرمین سیکریٹری انڈسٹریز ہوں گے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی

اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار، جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار، جوائنٹ سیکریٹری فنانس، ڈی جی بی آئی ایس پی، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔بورڈ میں ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بطور ڈائریکٹر شامل کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری انڈسٹریز کو عارضی طور پر بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔سیکریٹری انڈسٹریز کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ کا چیئرمین 3 ماہ یا نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ذمے داریاں سپرد کی گئی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومت کو چینی کے ذخیروں، مارکیٹ میں فراہمی کی صورتحال،صارفین کیلئے ملک بھر میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، صوبائی چیف سیکریٹریز دیگر حکام شریک ہوئے اجلاس میں کمیٹی نے گندم، چینی اور خوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔اس موقع

پر سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں ہفتہ وار ایس پی آئی میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،انڈے، ٹماٹر، آلو، پیاز اور مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آیا ہے۔سکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ہفتے کے دوران 21 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 7 اشیاء کی

قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی صوبوں اور اضلاع میں روزانہ فراہمی کو یقینی بنایا

جائے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پام آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ کم ہوجائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ چینی کے ذخیروں، مارکیٹ میں فراہمی کی صورت حال اور صارفین کے لئے ملک بھر میں قیمتوں

کی مسلسل نگرانی کریں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کے نظام کو فعال بنانے کے لئے صوبوں کو ضروری مدد فراہم کی جائے اورعام لوگوں کو مناسب قیمتوں پر گندم کے آٹے کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔وزیر

خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو سستی قیمتوں پر بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ نے وفاقی ادارہ شماریات کو بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کے نظام کو فعال بنانے کے لیے صوبوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…