سانحہ مچھ کےشہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرےمیں لایاجائےگا،آرمی چیف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

13  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی/کوئٹہ(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے ،سانحہ مچھ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گااس گھناؤنے واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی ملک کی ترقی وخوشحالی ہے ،بلوچستان کے تحفظ ، استحکام اور خوشحالی کو ہر صورت جاری رکھتے ہوئے یقینی بنایا جائیگا۔

وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین ، ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے افراد اور افسران سے خطاب کررہے تھے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہیڈکوارٹرسدرن کمانڈ کوئٹہ میں سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفننگ دی گئی ۔نہوں نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور ہزارہ برداری کے سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب بھی کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ میں بلوچستان میں درپیش سیکورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر کی جانے والی بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ساتھ ملاقات کی اور ان کے غم میں اظہار ہمدردی کیا انہوں نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس گھناؤنے واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔بعدازاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے دشوار گزار اور دور دراز علاقے ہونے کے باوجود صوبے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی ملک کی ترقی و خوشحالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں کی خلل انگیز کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا بلوچستان کے تحفظ ، استحکام اور خوشحالی کو ہر صورت جاری رکھتے ہوئے یقینی بنایا جائیگاقبل ازیں کوئٹہ آمدپر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…