ترک وزیر خارجہ کاپاکستان میں مزید پاک ترک معارف اسکولز اور ایک پاک ترک معارف یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

13  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاکستان میں مزید پاک ترک معارف اسکولز اور ایک پاک ترک معارف یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان کے دورے پر آئے ہویے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاک ترک معارف فائونڈیشن کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل،ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کے

اداکار بمسی بیرک،ایبرک پیکان اور پروڈیوسر اوزکان ایما بھی ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے پاک ترک معارف فائونڈیشن کیمپس پہنچنے پر بچوں نے ترک وزیر خارجہ گلدستے پیش کئے اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں قریبی بھائی چارے کے تعلقات ہیں ترکی اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں، ہمیں بہت سے عوامل نے جوڑے رکھا ہے ہماری جنگ آزادی میں اس خطے کے لوگوں نے مدد فراہم کی، ترک عوام پاکستان کے تہہ دل سے مشکور ہیں یہی وہ اثاثہ ہے کہ ترکی پاکستان کیساتھ ہمیشہ سے ہے اور رہے گا پاکستان اور ترکی دونوں قریبی بھائی چارے کے تعلقات ہیں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جلد پاکستان میں پاک ترک معارف یونیورسٹی کھولی جاے گی پوری دنیا میں ترک معارف فائونڈیشن تعلجم دے رہی ہے تعلیم کے زریعہ قیام امن پر فخر ہے ہم پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتے ہیں میولوت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستانی عدالت عظمی نے معارف اسکولز کو ترک حکومت کے حوالے کر کے بڑا فیصلہ دیا ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں آج ہاک ترک معارف اسکولز کو مزید توسیع دینے کے لیے اہم معاہدہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں نئے اسکولز کھولے جا سکیں گیامید ہے پاک، ترک معارف اسکولز، کالجز سے ہی کوئی پاکستان کا وزیر خارجہ بنے گا



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…